پشاور ہائیکورٹ: کنٹونمنٹ رینٹ ایکٹ 1963ء کا سیکشن 6 چیلنج

142

پشاور (اے پی پی) پشاورہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ رینٹ ریسٹرکشن ایکٹ 1963ء کے سیکشن 6کو چیلنج کردیا گیا ہے اوراس حوالے سے دائر رٹ پٹیشن میں وفاقی حکومتی کی جانب سے کیٹونمنٹ میں کنٹرولر کے تقرر کے اقدام کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر رٹ میں وفاقی حکومت اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔