کوئٹہ میں بم دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

360

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں بم دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے بروری روڈ پر ہوئے دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 بچے بھی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کی شب کو افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائیاطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ حملہ ایک دکان پر کیا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوئے۔ بچوں کے علاوہ مزید6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔