سراج الحق کا سابق صدر رفیق تارڑ کو فون ، اہلیہ کی وفات پر تعزیت

166

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کو ٹیلی فون کر کے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحومہ کی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔