اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعیدنے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک ہے، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کےلیے 5 بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں، میانوالی مظفر گڑھ شاہراہ کی فزیبلٹی سٹڈی اسی سال مکمل کرکے اس خواب کو حقیقت بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کےاجلاس میں کیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ ایم ایل ون کے بارے میں ایک نیا کلچر شروع ہوا ہے نیا پروجیکٹ شروع ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ فلاں حکومت نے اس کے بارے میں سوچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو خوش خبری دیتا ہوں کہ اس سالسکھر حیدآباد موٹر وے کا کام شروع کررہے ہیں کراچی حیدآباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایا گیاچترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی دیر چترال کو سی پیک کا حصہ بنانے کا مطالبہ ہوتا رہا ہے۔ جی ٹی روڈ پر موجود بڑے شہروں کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سے پورے پاکستان میں صنعت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ فارم ٹو مارکیٹ سے کاشتکاروں کے حالات بہتر ہوں گے۔ سندھ کو پہلی موٹروے عمران خان دے گا۔ سی پیک مغربی روٹ میں محروم علاقوں کو شامل کریں گے۔