دادو، گاج ندی کے سیلابی پانی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

451

دادو (نمائدہ جسارت) دادو کی تحصیل جوہی میں سیلابی پانی کی تباہ کاریاں، گاج ندی میں سیلابی پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ڈوبنے والوں کی لاشیں برآمد ہونا شروع ہوگئیں، گاج ڈیم کے نزدیک گاج ندی کے سیلابی پانی سے دو افراد کی لاشیں برآمد، سندھ میں سب سے بڑی مونچھیں کا اعزاز رکھنے والا موسیٰ کلوئی کی لاش بھی نئے گاج سے برآمد کی گئی، محمد موسیٰ کلوئی گاج ڈیم کمپنی ڈی کے بلوچ میں چوکیدار تھا، گاو¿ں سم کے مقام پر بھی گاج ندی سے محب علی چانڈیو کی لاش برآمد کی گئی۔ دادو کی تحصیل جوہی میں سیلابی تباہ کاریاں نظر آنے لگیں۔ میڈیا نے جوہی میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں چھپانے کی کوشش ناکام کو ناکام بنا دیا ہے جوہی میں سیلاب میں 10 یونین کونسل کو پانی نے گھیر لیا تھا، لوگ پانی میں پھنسے تھے، لیکن ضلعی انتظامیہ ایف بی بند پر فوٹو سیشن میں مصروف تھی جبکہ پانی کم ہونے کے بعد کاچھو میں بہہ جانے والے مویشیوں کے بعد سیلاب میں پھنسے افراد کی لاشیں برآمد ہونے لگی ہیں۔ دادو کی تحصیل جوہی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں گاج پولیس نے برآمد کرکے مقامی اسپتال منتقل کیں۔