اسلام آباد ہائیکورٹ کا پرچم کشائی کے ساتھ شجرکاری کا بھی فیصلہ

476
اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے یوم آزادی پر پرچم کشائی تقریب کے ساتھ شجرکاری کا بھی فیصلہ کیا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نےتمام ملازمین کو ایک ایک درخت لگانے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ ک جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز ماحول دوست درخت لگائیں گے، تمام ملازمین درخت لگانے کے بعد اپنے اپنے درخت کے ذمہ دار بھی ہونگے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے وزیر اعظم کی شجر کاری مہم میں حصہ ڈالنے کے لیےفیصلہ کیا ہے کہ ہائیکورٹ میں قاصد ، مالی اور چوکیدار پرچم کشائی کریں گےاور چیف جسٹس سمیت تمام ججزپرچم کشائی  کی تقریب میں شرکت کریں گے۔