دادو ،ہماری زمین سے بااثر افراد کا قبضہ ختم کرایاجائے ،پیربخش جتوئی

191

دادو(نمائندہ جسارت) دادو کی تحصیل میہڑ کے گائوں یار حمد جتوئی کے رہائشی مسجد کے امام پیر بخش جتوئی، بیٹے حسین بخش جتوئی نے دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہماری زرعی زمین جو دیھ بیٹو میں 13 ایکڑ ہے پر محمد عیسٰی جتوئی نے قبضہ کرلیا ہے اور جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا ہے ہم زمین کے حقیقی وارث ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کو بھی درخواست دی ہے جس کے پاس کیس چل رہا ہے محمد عیسٰی جتوئی جوکہ ہمارا رشتے دار ہے خاندانی حصے کی آبادی خود اٹھا رہا ہے ڈنڈوں کے زور پر مزید ہمارے حصے کی زمین بھی اپنے قبضے میں کرلی ہے اور اس پر آبادی کی جا رہی ہے ریونیو کے اعلیٰ عملد اروں، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، آئی جی سندھ، کمشنر حیدرآباد ،ڈی آئی جی ،حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر دادو اور ایس ایس پی دادوسے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم غریب ہیں ہمارے حصے کی زمین پر قبضہ ختم کروایا جائے اورہمیں انصاف دیا جائے۔