سراج الحق ودیگر کی چمن دھماکے کی مذمت، شہدا و زخمیوں کے لیے دعا

207

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے
دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعااورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے بھی چمن دھماکے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔