سکھر (نمائندہ جسارت) بارش اور تیز ہوا کے باعث سیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، متاثرہ علاقوں میں صارفین کو بجلی فراہمی متاثر، بجلی کی بحالی کے لیے متاثرہ علاقوں میں کام شروع کردیا گیا ہے، سیپکو ترجمان۔ سکھر و گردونواح میں بارش اور تیز ہوا کے باعث سیپکو سکھر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے، سیپکو ترجمان کے مطابق 18 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے، جن میں ڈہرکی، میرپور ماتھیلو، گھوٹکی، خانپور مہر، مبارکپور اور کے این شاہ کے فیڈرز شامل ہیں۔ سیپکو چیف محمد سلیم نے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سیپکو اہلکار متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کام میں مصروف ہیں، جلد تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔