چار مسلم ممالک میں یک کے بعد دیگرے آگ لگنے کے واقعات

1270

انقرہ: بیروت، عجمان اور نجف کے بعد اب جدہ کے حرمین ریل اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں حرمین ریل اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کا واقعہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں حرمین ٹرین اسٹیشن کے صحن میں پیش آیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا ہےکہ مشترکہ آپریشن سینٹر کو مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 27 منٹ پر آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، تشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں تھیں ۔

محمد بن عثمان القرنی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کر کے اسٹیشن پر لگی آگ کا دائرہ محدود کردیا گیا ہے اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جدہ کاحرمین اسٹیشن مکہ اور مدینہ کو ملاتا آپس میں ملاتا ہے ۔

https://www.facebook.com/musa.ghani.562/videos/634187130841074/

اس سے قبل بیروت میں تین خوفناک دھماکے ہوئے جس میں تقریبا 140 افراد جاں بحق ہوئے ، 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی منڈی میں آگ لگنے کا ہولناک واقعہ ہوا، آتشزدگی کے نتیجے میں 125 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

عراق کے شہر نجف میں بھی ایک روز قبل آگ لگنے کا واقعہ ہوا جس میں 20 گودام اور گروسری اسٹورز کو نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔