کراچی میں بارش بہت تیز اور سیوریج کا نظام تباہ ہے، میئر کراچی

395

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش بہت تیز ہے اور سیوریج کا نظام تباہ ہے۔

میئرکراچی وسیم اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں اقدامات سے پورا ملک واقف ہے، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے کام کرنا چاہیے، کراچی میں بارش بہت تیز ہے جس سے نمٹنے کے وسائل نہیں، پانی کو نکاسی کی جگہ نہیں ملتی، اس لیے نشیبی علاقوں میں پانی بھر جاتا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی مجموعی صورتحال بہتر نہیں اور سیوریج کا نظام تباہ ہے، جون 2018 سے نالے صاف نہیں ہوئے،سوریج اور ڈسپوزیل کا نظام نہیں، کے ایم سی کے پاس وہ وسائل نہیں جن سے نالوں کو صاف کیا جاتا اسی لیے نالوں کی صفائی کیلئے این ڈی ایم اے کی مدد حاصل کی گئی، 4 بڑے نالوں کو این ڈی ایم اے صاف کررہا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی کے انتظامات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہے، سندھ کو 95 فیصد ٹیکس کراچی دیتا ہے جبکہ کے ایم سی پوری سندھ حکومت کو پال رہا ہے۔ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر 38 نالوں کو صاف کررہے ہیں تاہم نالوں میں پانی کے بہاوَ کی رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں لیکن نظام بہتر نہ ہونے تک نالے صاف نہیں ہوسکتے۔