پشاور سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ

85

پشاور (آن لائن)پشاور سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی اگلے مہینے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی گزشتہ 4 مہینوں سے بند ہے ۔ رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو 200ڈالر فی کس دیے جاتے ہیںتاہم کورونا وائرس پر مجموعی طور پر قابو پانے اوراس سے اموات کم
ہونے کے بعد ذرائع کے مطابق رضا کارانہ واپسی شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ممکنہ طور پر لاک ڈاﺅن آئندہ مہینے سے ختم کرنے کے بعد افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی شروع ہو جائے گی جبکہ دوسری طرف یو این ایچ سی آر نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے رجسٹرڈ20 ہزار سے زائد افغان خاندانوں میں 12ہزار فی خاندان بھی تقسیم کیے ہیں۔
افغان مہاجرین