ملک کی معیشت  کے ساتھ خارجہ پالیسی  بھی تباہ ہوچکی ہے، احسن اقبال

486

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت  کے ساتھ خارجہ پالیسی  بھی تباہ ہوچکی ہے، ملک کو داخلی طور پر منتشر کیا جارہاہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی نے اجلاس میں ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،کشمیر کے مسئلے پر بھی حکومت کوئی لائحہ عمل دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے قیادت کو مینڈیٹ دیا ہے کہ اپوزیشن سے مل کر قومی لائحہ عمل بنائیں،اگر ملک کو مضبوط کرنا ہے تو ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہوگا۔