اسلام آباد، شاہراہ دستور پر ریلی میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ

170

اسلام آباد (آن لائن) شاہراہ دستور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے 17 سالہ نوجوان نے نکل کر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کردی۔ نوجوان نے عدالت عظمیٰ اور ایف بی آر بلڈنگ کے درمیان کھڑے ہوکر کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کی اور ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا۔ فائرنگ سے ریلی کے شرکا خوف زدہ ہوگئے تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو پکڑ کر تھانہ سیکرٹریٹ کے حوالے کردیا۔