بلاول، فضل الرحمن کی جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کی مذمت

867

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سینیٹر سراج الحق سے کہا کہ مجھے اس واقعے پر افسوس ہوا ہے۔ دریں اثنا پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے بھارت کے خلاف کراچی میں ریلی پر کریکر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ ایک بیان میں بلاول زر داری نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی ریلی پر حملہ کرنے والے بزدل اور مودی کے پیروکار ہیں‘ یہ حملہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے۔