شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد

202

اسلام آباد(آن لائن) شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد، کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تمام اداروں سے سبسڈی کا ریکارڈ طلب کر ے گی جبکہ تحقیقات کے دوران شوگر ملز مالکان کو بھی طلب کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں، نیب چینی کے حوالے سے دی جانے والی سبسڈی کی تحقیقات کرے گا تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کریں گے، عرفان منگی جعلی اکاؤنٹس کیس کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ بھی ہیں نیب تمام اداروں سے سبسڈی کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرے گا جبکہ تحقیقات کے دوران شوگر ملزمالکان کو بھی طلب کیا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے شوگر سبسڈی کی تحقیقات کا معاملہ نیب راولپنڈی کو بھیجا گیا ہے۔