کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل اور کورونا وائرس کے پیش نظر آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین اکتوبر میں شیڈول ٹی 20 سیریز ملتوی کردی۔
کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز ملتوی کی ہے ، ویسٹ انڈیز کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کا انعقاد 4 ، 6 اور 9 اکتوبر کو شیڈول تھا۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق 11 اور 17 اکتوبر کے درمیان ہونے والی آسٹریلیا بھارت ٹی 20 سیریز بھی ملتوی ہوگی ۔ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا بھی جلد اعلان ہوگا۔
Together with @windiescricket, we have agreed to postpone the Twenty20 series originally scheduled for Queensland in October.
Serving as warm-ups for the ICC T20 World Cup, the series will now coincide with the rescheduled T20 World Cup in Australia, in either 2021 or 2022. pic.twitter.com/vPs9PKQNQ3
— Cricket Australia (@CricketAus) August 4, 2020
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وارم اپ سیریز کو اب ری شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ترجیح دی جائے گی ۔
یاد رہے کہ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔