اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے امریکا کی درخواست پر کی جانے والی سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی کوششیں کامیابی سے جا رہی ہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق یہ بات عمران خان نے پیر کو عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی
کی کوششیں رکی نہیں ہیں‘ ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے لیکن سست رفتاری سے۔ وزیر اعظم نے بتایاکہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی اور ہماری یہ کوشش کامیاب رہی۔