واٹر سپلائی کیس‘ زرداری کی فرد جرم روکنے کیلیے ایک اور درخواست

146

اسلام آباد (اے پی پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں فرد جرم روکنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی ہے‘ ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس میں وڈیو لنک کے لیے نیب ٹیم کے گھر آنے پر آصف زرادری نے ایک اور درخواست دائر کردی۔ سماعت کے دوران آصف زرادری کے وکیل اسد عباسی نے عدالت پیش ہوکر درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ نیب ٹیم فردجرم کے لیے وڈیو لنک انتظام کرنے آصف زرداری کے کراچی گھر پہنچ گئی ہے‘ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے‘ ریفرنس خارج ہونے کی
درخواست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم موخر کردیں‘ عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب سے جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج (منگل) تک ملتوی کردی۔