کشمیریوں پر اب ظلم برداشت نہیں کریں گے: وزیر خارجہ شاہ محمود

827

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ بتانا ہوگا کہ کشمیریوں پر اب ظلم برداشت نہیں ہوگا، یومِ استحصال کشمیر پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہ 3 اگست کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا جب کہ 5 اگست کو پوری قوم یومِ استحصال کشمیر منائی گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو واضح پیغام دیں گے، مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سیمینار ہوں گے، کشمیریوں پر اب ظلم برداشت نہیں ہوگا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے مختلف ہے، کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی، عوام کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں ورنہ ساری محنت ضائع ہو جائے گی۔

گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کے سستے گھروں کی تعمیر میں پیشرفت ہوئی ہے، ملک کے بڑے بلڈرز اس شعبے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں، سرمایہ کاری سےکاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

آخر میں وزیر خارجہ نے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ جلد بنے گا۔