بلاول اپنے والد کا پیٹ پھاڑنے  والوں سے پارٹنر شپ کررہاہے‘ علی زیدی

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کاکہنا ہے کہ بلاول نے کبھی کوئی کام نہیں کیا،بلاول اپنے والد کا پیٹ پھاڑنے والوں سے پارٹنر شپ کررہاہے،چینیسر گوٹھ کا ایم پی اے ٹی وی پر بڑی باتیں کرتاہے لیکن صوبے میں کام نہ ہونے کے برابر
ہے،سعید غنی کو سیاست اور ایڈ منسٹریشن کا کچھ نہیں پتا ، پولیس رپورٹ میں ہے کہ سعید غنی اپنے بھائی کو بچانے کے لیے تحفظ فراہم کررہے ہیں،12سال سے یہ لوگ سندھ پر مسلط ہیں،کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کرائیں گئیں،کراچی سے کچرا نہیں اٹھایا جارہا تو ذمے داری صوبائی حکو مت کی ہے، کراچی کی صفائی کی ذمے داری صوبے یا کے ایم سی کی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منظورکالونی ، محمود آباد چنیسرگوٹھ اوراطراف کے علاقوں کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔