وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کاکہنا ہے کہ بلاول نے کبھی کوئی کام نہیں کیا،بلاول اپنے والد کا پیٹ پھاڑنے والوں سے پارٹنر شپ کررہاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ شہر سے کچرا نہیں اٹھایا جارہا تو ذمہ داری صوبائی حکو مت کی ہے، کراچی کی صفائی کی ذمہ داری صوبے یا کے ایم سی کی ہے،چینیسر گوٹھ کا ایم پی اے ٹی وی پر بڑی باتیں کرتاہے،لیکن صوبے میں کام نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے نالوں کی صفائی کرائی تھی جس سے اتنا مسئلہ نہیں ہوتا، امید تھی کہ صفائی کا عمل جاری رہے گا ، لیکن ایسا نہیں ہوا،جس کی وجہ سے بارش کے بعد کراچی کی حالت ابتر ہوگئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعید غنی کو سیاست اور ایڈ منسٹریشن کا کچھ نہیں پتہ ، پولیس رپورٹ میں ہے کہ سعید غنی اپنے بھائی کو بچانے کے لیے تحفظ فراہم کررہے ہیں،12سال سے یہ لوگ سندھ پر مسلط ہیں،کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کرائیں گئیں۔