زرداری نے دوسرے ریفرنس میں بھی فردجرم کو چیلنج کردیا

171

اسلام آباد(آن لائن)جعلی اکائونٹس مقدمات ‘ٹھٹھہ واٹر سپلائی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی،سابق صدر آصف علی زرداری نے دوسرے ریفرنس میں بھی فردجرم کو چیلنج کردیا۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ فردجرم روکیں ، ریفرنس خارج کرکے بری کریں۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔یاد رہے کہ
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر فردجرم عاید کرنے کے لیے وڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے۔