پشاور میں 4 سالہ بچہ پولیو کا شکار

125

پشاور ( اے پی پی)ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطا بق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ساڑھے 4 سالہ بچہ پولیو کا شکارہوگیا، یہ 4 سال کے دوران پشاور میں پولیو کا پہلا کیس ہے ، ای او سی کے مطا بق نیا پولیو کیس پشاور کے
علاقے سفید ڈھیری سے سامنے آیا ہے۔ 2020 ء میں پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 22 جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 61ہوگئی ہے۔