اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر کرپشن ریفرنس کے بعد آصف زرداری اور نوازشریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آصف زرداری کی 3 گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردی ہے جب کہ نوازشریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کردی ۔احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ
طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 5 اگست کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خان ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بھی اشتہاری قرار دینے دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔