ایران میں قید آسٹریلوی لیکچرار دوردراز صحرائی جیل منتقل

200

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی برطانوی نژاد آسٹریلوی خاتون کو ملک کے دور دراز صحرا میں قائم قید خانے قارچک میں منتقل کر دیا گیا۔ کائلی مور گلبرٹ ستمبر 2018 ء سے جیل میں ہیں۔ وہ میلبورن یونیورسٹی میں لیکچرار تھیں۔ تہران حکومت نے ان پر انتہائی راز داری سے مقدمہ چلایا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ کائلی مور گلبرٹ کو کسی بھی نقصان کی صورت میں ذمے داری تہران حکام پر عائد ہوگی۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مور گلبرٹ کا معاملہ کینبرا حکومت اور تہران میں آسٹریلوی سفارت خانے کی ترجیحات میں شامل ہے۔