سکھر،کچا بندر کے متاثرین کا امدادی رقم نہ ملنے کیخلاف احتجاج

200

سکھر( نمائندہ جسارت) کچا بندر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام جناح چوک پر گذشتہ چار سالوں سے متاثرین کچا بندر کو معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین میں شامل اصلاح اصلاح الدین شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ چار سال گزر چکے ہیں لیکن متاثرین کچا بندر کو ابتک انصاف فراہم نہیں ہوسکا ہے افسوس متاثرین کچا بندر کا کوئی پرسان حال نہیں سرکاری افسران کی جانب سے کچا بندر کے مکینوں کو بے گھر کر کے بااثر لوگوں کو کچا بندر پر الاٹمنٹ جاری کی جارہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔