فضل الرحمن نے شہباز ،بلاول ملاقات میں دہاڑی لگائی،فیاض چوہان

256

راولپنڈی(آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات ایجنٹ کے طور پر کرانے سے اربوں کی دہاڑیاں لگائیں، فضل الرحمن نے اے پی سی اتنی کھیل لی ہے اب اے پی سی بھی ہاتھ جوڑ رہی ہیکہ خدا کے واسطے میری جان چھوڑو۔گزشتہ روز راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 73ء کے آئین کے تناظر میں 74 اے پی سیز منعقد کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فیک ہو سکتی ہے لیکن کبھی بھی ایک اور نیک نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہجتنی بلاول کی عمر ہے اتنا شہبازشریف کا تجربہ ہے، بلاول زرداری کا پورا ٹبر کرپشن بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں لتھڑا ہوا ہے شہباز شریف بلاول سے زیادہ سیانے ہیں، آل شریف اور آل زرداری ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس نے آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی، اپوزیشن اور شہبازشریف کو بے نقاب کیا، وائرس نے شہبازشریف کو بزدل اعلیٰ ثابت کیا۔بلاول اور شہبازشریف کا فرض بنتا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کردار ادا کرتے۔