لاہور (آن لائن) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھر ی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کا ڈھیٹ ٹولا 12 برس سے صوبے کے عوام پر مسلط ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر کی تباہی اور بربادی کے ذمے داربلاول زرداری اور ان کے حواری ہیں۔ کراچی کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ، سندھ کے حکمرانوں نے عوام پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھری ہیں، مراد علی شاہ دور بین سے بھی دکھائی نہیںدے رہے ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پنجاب قاری ذوالفقار علی سیالوی ، ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خاں، سابقہ ایم این اے رانا نذیر ، احمد چٹھہ ، مہر شہباز، سردار ماجد، حق نواز چیمہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بلاول تعصب کی عینک اتاریں،، علی بابا 40 چوروں کا ٹولہ 12برس سے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈال رہا ہے، فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے لیے کمیشن ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔