ایران نے 14پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا

420

تفتان( آن لائن ) ایران نے خیر سگالی کے تحت 14پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ان قیدیوں کو نوشکی سینٹرل جیل سپریٹنڈنٹ ملک سمیع اللہ کاکا خیل کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث، تفتیشی افسر تفتان درمحمد بلوچ اور ایف آئی اے تفتان کے انچارج بھی موجود تھے ۔14 پاکستانی قیدی ایران میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔ اب تک پاک ایران امیگریشن گیٹ سے76پاکستانی شہریوں کی واپسی ہو چکی ہے۔