قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 3کرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دی گئی۔
اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کیخلاف کرپشن ریفرنس ، حمزہ شہبازکیخلاف آمدن سےزائداثاثوں اور سلمان شہبازکیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دی گئی۔
ایل این جی کیس میں شاہدخاقان اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دی گئی، رہنما(ن)لیگ شاہدخاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔