لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی شرکت ان کی صحت سے مشروط کردی۔اتوارکو ماڈل ٹائون لاہور میں پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا ،نجی ٹی وی کے مطابق تمام رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور خواجہ سعد رفیق نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت ان کی صحت سے مشروط کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آل پارٹیز کانفرنس میں نئے انتخابات کے مطالبے پر زور دے گی۔