گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کیلیے تجارتی سامان کی ترسیل

383

کوئٹہ (اے پی پی) گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی‘ پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگئی ہے‘ 15 ٹریلر گاڑیوں پر مشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کردیا گیا ہے‘اس سلسلے میں پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا‘ ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا ۔