آئی جی اسلام آباد کو مطیع اللہ کے اغوا سے متعلق رپورٹ جمع کرنیکاحکم

176

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ وہ سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی22 جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہوچکا ہے۔ مطیع اللہ کے بھائی نے تحریری بیان دیا کہ مطیع اللہ جان21 جولائی رات11 بجے فتح جھنگ سے ملے۔ عدالتی حکمنامے کے مطابق توہین عدالت کیس کی وجہ سے مطیع اللہ جان نے عدالت میں کوئی بیان نہیں دیا ۔ امید ہے مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا سے متعلق حکومت کارروائی کرے گی۔عدالتی حکمنامے کے مطابق مطیع اللہ جان کے بیان دینے کے بعد چالان کی کاپی عدالت میںپیش کی جائے۔ مطیع اللہ جان نے توہین عدالت نوٹس اور جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے۔