ناروال میں ٹائیگر فورس کا کنونشن‘ احسن اقبال منظر عام سے غائب

179

اسلام آباد‘نارووال(اے پی پی‘صباح نیوز)ن لیگی رہنما احسن اقبال کے حلقے نارووال میں ٹائیگر فورس کا کنونشن منعقد ہوا۔سرکاری دعوت نامے کے باوجود احسن اقبال شرکت کے لیے نہ پہنچ سکے،وہ منظر عام سے غائب ہیں۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اشتہار برائے تلاش گمشدہ کا ٹویٹ کر دیا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ نارووال کی مشہور سیاسی شخصیت المعروف ارسطو اپنے حلقے سے غائب ہیں،وہ کہا کرتے تھے کہاں ہے ٹائیگر فورس؟ کہاں ہیں نوجوان؟ ان کے ہوم گراؤنڈ میں ٹائیگر فورس کا سب سے بڑا کنونشن ہوا۔احسن اقبال کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ عثمان ڈارنے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت 5سال پورے کریگی‘،یاکستان میں سب ادارے آزاد ہیں۔انہوںنے کہا کہ آٹا چینی والا مافیا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، چینی آٹا کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، آٹا مافیا، چینی مافیا کی انکوائری ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تاریخ میں1 کروڑ خاندانوں کواحساس پروگرام میں پیسے دیے۔