ایا صوفیا میں نماز جمعہ کی ادائیگی اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا آغاز ہے ، سراج الحق

671

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایا صوفیہ کی تاریخی مسجد میں 86سال بعد نماز جمعہ کی ادائیگی اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا آغاز ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مسرت سے لبریز ہیں۔ایا صوفیہ میں نماز جمعہ پر ترکی کے صدر طیب اردوان اورعالم
اسلام کو مبارکباد دیتا ہوں۔کراچی ائر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ متحد ہوجائے تو مسلمانوں کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اور کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میںجاری مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا وفد مسجد ایا صوفیہ کو کھولنے پر مبارک بادکے لیے بہت جلد ترکی جائے گا۔