کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و پی ای سی ایچ ایس کے سابق کونسلر جاوید اقبال ،جماعت اسلامی کے دیرینہ
رکن جمشید مرزا اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و پبلک ایڈ کمیٹی کے رہنما مظفر جمال کے گھر جاکر صاحبزادوں عمران ،ڈاکٹر کامران جمشید، عمران جمشید،محمد علی خورشیدی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ملاقات میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر راجا عارف سلطان ، ڈپٹی سیکرٹری عبد الواحد شیخ، امیرضلع قائدین سیف الدین ایڈووکیٹ ، عرفان اخلاص ،نائب امیر قائدین ضلع نصیر اللہ حسینی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،سیکرٹری ضلع جنوبی سفیان دلاور ، ناظم علاقہ منظور کالونی افتخار، بہنوئی عبید الرحمن ، قائم مقام امیر ضلع شرقی انجینئر عزیز الدین ظفر،قیم ضلع ڈاکٹر فواد،ناظم علاقہ گلشن اقبال خضر باقی، قیصر جمیل ایڈووکیٹ ،محمد قطب احمدسمیت جماعت اسلامی کے کارکنان بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مرحومین نے جماعت اسلامی کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دیں،وہ تحریک کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے ساری زندگی اللہ کے دین کی دعوت کو پہنچانے میں گزاردی ، سعادت مند اور صالح اولاد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے ، تمام اہل خانہ اور ان کے رشتے دار بھی محنتوںاور کوششوں کے نتیجے میں آج تحریک سے وابستہ ہیں ۔