سئیول: جنوبی کوریا کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے پر ایران نے عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی کوریا نے ایرانی سفیر سعید بدامچی شابستری کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ستمبر 2019 سے اثاثے منجمد کرنے پر جس کی مالیت 7 ارب روپے ہے، ایران نے جنوبی کوریا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر جنوبی کوریا نے ایرانی سفیر سعید بدامچی کو طلب کرکے بھرپور احتجاج کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے جنوبی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے ایرانی اثاثوں کو بحال نہیں کیا تو ایران عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کا تعلق آقا اور غلام کی طرح ہے، اسی لئیے جنوبی کوریا امریکہ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈر رہا ہے۔
موسوی کی جانب سے اس اعلان پر جنوبی کوریا نے ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کم اِن-چل کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے یہ بیان نامناسب ہے۔ جنوبی کوریا ایران کے اس ردِعمل پر شدید احتجاج کرتا ہے