سیاحوں کیلیے زبردست خوشخبری، مری کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

731

سیاحوں کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ حکومت نے پنجاب نے ملکہ کوہسار مری کے لیے ترقیاتی منصوبوں  کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےدورہ مری کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جلد کھولنا چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کھولنے کے لیے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارشات این سی او سی اجلاس میں رکھیں گے،این سی او سی کی منظوری کے بعد سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات اوپن ہونے سے ٹورازم کو فروغ ملے گا، مری میں نیا تھانا اور نئی سب ڈویژن بنانے کی اصولی  منظوری دے دی ہے، مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مری میں  22 کروڑ روپے  سے نئی واٹر اسکیم بنے گی اور اس نئی اسکیم سے روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی مری کے رہائشیوں کو ملے  گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں  کوہسار یونیورسٹی بھی بنائیں  گے، مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے  سے مکمل کریں گےاور  ساڑھے تین لاکھ پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔