ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاری، وزیراعظم نے عثمان ڈار کو طلب کرلیا

547

اسلام آباد: ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور معاون خصوصی کے مابین ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگانے کے لیے رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے اہم پیغام بھی ریکارڈ کروائیں گے۔

ٹائیگر فورس ایپلی کیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کرا گیا ہے۔ پودا لگانے والا رضا کار شجر کاری مہم کی تصاویر اپ لوڈ کر سکے گا۔ رضا کار نوجوان ایک دن میں ریکارڈ 10 لاکھ درخت لگائیں گے۔