عدالتی فیصلے کے بعد نیب کا رہنا لاقانونیت ہے، مریم اورنگزیب

318

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود نیب اور چیئرمین کا رہنا ہٹ دھرمی، لاقانونیت ہے، روپے کی کرپشن ملی نہ الزام لگ سکا، پھر بھی شہبازشریف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا کررہے ہیں، اربوں روپے قوم کے بچانے والے نیب کی چیرہ دستیوں کا شکار ہیں، جبکہ چور حکومت میں دندنا رہے ہیں۔ کھربوں کے شفاف منصوبے لگا نیوالے نیب نیازی انتقام کا نشانہ ہیں اور بی آرٹی پر نیب کی آنکھیں بند ہیں۔ شہباز شریف قوت مدافعت کم ہونے کے باجود
عدالت جاتے ہیں، عمران صاحب فارن فنڈنگ میں پیش نہیں ہوتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سارے ملک کی چینی چوری کرکے انکوائری کمیشن میں پیش نہیں ہوسکتے، وہ مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سب دیکھ ر ہے ہیں۔