شیخوپورہ (آئی این پی) ضلع شیخوپورہ میں پولیس وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 پولیس ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر وے پر ہرن مینار انٹر چینج کے قریب پولیس وین ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار چنیوٹ کے رہائشی پولیس ملازم جیانگیر خان اے ایس آئی، عادل حسین کانسٹیبل، سرفراز کانسٹیبل، منیر عباس کانسٹیبل اور ناظم علی ڈرائیور شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ضلع چنیوٹ کی پولیس وین چنیوٹ سے براستہ موٹر وے لاہور ہائی کورٹ ریکارڈ پیش کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں ہرن مینار شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب آگے جانے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے پولیس وین میں سوار 5 ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔