بہاولنگر (آئی این پی) افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے چک میگھاں مکھیاں میں پیش آیا گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوئے، دھماکے سے قریبی 6 مکانات کو بھی جزوی نقصان ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخموں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں 14 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ سلنڈر پھٹنے سے چھے گھروں کو نقصان پہنچا، زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔