ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع بے بنیاد ہے‘ روسی وزیر خارجہ

174

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران پر عائد اسلحہ پابندیوں میں توسیع بے بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے روس کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کے دوران کیا۔ مذاکرات کے بعد پریس کانفرس کے دوران سرگرئی لاوروف کا کہنا تھا کہ پابندی میں توسیع اور غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کرنا قانونی، سیاسی اور اخلاقی اعتبار سے قابل مذمت ہے۔