لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر کے گاوں گھوگھارو میں ظالم چچاو¿ں جبار اور وزیر دایو نے بھتیجی کی کم عمری میں زبردستی شادی کروا دی، ساتویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ شبانہ دایو گھر سے بھاگ کر باقرانی تھانے پہنچ گئی، جہاں پولیس نے سکستھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کے سامنے پیش کیا، عدالت میں بیان دینے کے بعد عدالت نے بچی کو بحفاظت والد کے گھر بھیجنے سمیت متعلقہ پولیس کو تحقیقات کرنے کے بھی احکامات دیے۔ اس موقع پر شبانہ دایو کا کہنا تھا کہ میں پڑھنا چاہتی تھی لیکن چچاو¿ں نے والد کو پیسے دے کر ایک ماہ قبل میری شادی زبردستی میرے کزن سے کروا دی۔ مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کرکے تعلیم مکمل کرنے دی جائے۔