کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایم ڈی سمیت 6 اہم اسامیوں پر مارکیٹ سے براہ راست ماہرین کی تقرری فیصلہ

840

Top Exclusive

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) حکومت سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج ( کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ) کی ایم ڈی سمیت  چھ اعلٰی اسامیوں پر براہ راست مارکیٹ سے ماہرین کے تقرر کے لیے جلد ہی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک  اہم اور زمے دار سرکاری افسر کے مطابق جنہوں نے اپنا نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے ، واٹر بورڈ میں میرٹ پر اعلٰی افسران کی اسامیوں پر تقرری کے لیے جلد ہی اخبارات کے ذریعے درخواستیں طلب کی جائیں گی جن کے اعلی سطحی بورڈ کے ذریعے  کوائف کی جانچ پڑتال اور انٹرویو  اور سفارش  پر اہل افسران کا تقرر کیا جائے گا ۔ ان کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر تین سال کی مدت کے لیے ہوگی جس میں بہتر کارکردگی پر توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔ مذکور زریعے کے مطابق جن اعلٰی اسامیوں پر میرٹ اور عام بازار سے اہل افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی وہ تمام چھ اسامیاں گریڈ 20 کی اسامیوں کے مساوی ہوگی ۔ تاہم ان کی تنخواہوں و مراعات کا پیکج موجودہ سرکاری پیکج سے زیادہ ہوگا ۔ان اسامیوں میں ایک منیجنگ ڈائریکٹر ، ایک ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنکل سروسز ، ایک ڈپٹی منیخنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اے ، ایک ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ ، ایک ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر  فنانس اور ایک ڈپٹی منیجنگ دائریکٹر ریونیو و ریکوری کی اسامی ہوگی ۔ ( اس خبر کی مزید تفصیلات قارئین بدھ کو پرنٹ ایدیسن میں پڑھ سکیں گے )