اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کورونا کے باعث انتقال کر گئے

194

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم بھی کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔سردار محمد اسلم ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس سردار اسلم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے
کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔کورونا کی وجہ سے پاکستان میں کئی اہم شخصیات انتقال کر چکی ہیں۔گذشتہ ہفتے وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی مصطفیٰ کمال پاشا کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا 6 جولائی سے وینٹی لیٹر پر تھے، وہ کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔علاوہ ازیں 11جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عظمیٰ بخاری کے والد انتقال کر گئے۔عظمی بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔15 جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔