بلاول زرداری سیاسی ورکر نہیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

167
Pic20-021 ISLAMABAD: Jul20- Federal Minister for Information and Broadcasting Senator Shibli Faraz addressing a press conference in federal capital. ONLINE PHOTO by Sunny Ghouri

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی ورکر نہیں ہیں انہیں وراثت کے ذریعے ذمے داری ملی ہے، انہیں پاکستان کے مسائل کا ادراک نہیں ہے، ماضی میں منتخب وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ اقامے رکھتے رہے ہیں ،پہلی مرتبہ معاونین خصوصی اور مشیروں نے اپنے اثاثے ظاہر کیے ہیں جس پر حکومت کو کریڈٹ ملنا چاہیے، اے پی سی کی باتیں
بڑے عرصے سے چل رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں انتشار کا شکار ہیں اس لیے حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ہر رہنما پر بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں اور وہ احتساب سے بچنے کے لیے ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ متحد ہے لیکن وہ مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے اس لیے حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ن لیگ اندرونی اختلافات کا شکار ہے ، پیپلزپارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی وی کو بہتر بنانے کے لیے بزنس پلان کا اقدام اٹھایا گیا ہے اور 6 ماہ میں پی ٹی وی مختلف نظر آئے گا، انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیراعظم کو تکنیکی لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہے یہ کوئی غیرقانونی عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کے عمل کو اہمیت دی ہے، قبائلی عوام کو انصاف کی فراہمی کے نظام کو آسان ،لیویز اور خاصہ دار فورس کے 28ہزار اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا، فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کر کے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار کو بڑھایا گیا،قبائلی اضلاع میں ترقی کے لیے 10سال تک سالانہ 100ارب روپے دیے جائیں گے ، قبائلی علاقوں کے عوام اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دیکر دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہے۔