ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

1196

ماہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا۔  

ماہِ ذوالحجہ 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت رویت ہلال مرکزی کمیٹی پاکستان کااجلاس کل کراچی میں ہوگا۔

رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ماہ ذوالحجہ کے چاند کی شرعی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی انتظامیہ کے مطابق شہری چاند کی شہادت یا معلومات فراہم کرنے کے لیے ان نمبروں 021-99261404 اور 0321-2022000 پررابطہ کریں۔