لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیسٹنگ روک کرمن گھڑت نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈائون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نےاسمارٹ لاک ڈاؤن سے زندگیوں سے کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن نے کورونا پر حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ٹیسٹنگ روک کرمن گھڑت نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی، کنفیوژن، تذبذب نےعوام کی جانیں خطرےمیں ڈالیں۔
لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں اس لیے پارلیمانی کمیٹی کا فوری اجلاس بلا کرجائزہ لیا جائے۔